مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:کے بارے میں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
"ایک ایسی دنیا کا تصور کریں جس میں کرۂ ارض پر موجود ہر اک فرد کو تمام جمع شدہ انسانی علم تک مفت رسائی حاصل ہو۔ یہی ہم کر رہے ہیں۔" جمی ویلز

ویکیپیڈیا ایک آزاد آن لائن دائرۃ المعارف ہے جس میں کوئی بھی ترمیم و تدوین کر سکتا ہے اور لاکھوں افراد پہلے ہی ایسا کرچکے ہیں۔

ویکیپیڈیا کا مقصد قارئین کو علم کی تمام شاخوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔ یہ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کام کرتا ہے اور اس کا مواد آزادانہ طور پر قابلِ ترمیم ہوتا ہے، جن میں اکثر مضامین میں ایسے روابط شامل ہوتے ہیں جو قارئین کو مزید معلومات تک لے جاتے ہیں۔

یہ مضامین رضاکاروں جنہیں ویکیپیڈینز کے نام سے جانا جاتا ہے کے ذریعے مل جل کر لکھے گئے ہیں۔ سوائے چند ایک محفوظ مضامین کے جن میں تخریب کاری کا خطرہ ہوتا ہے، ویکیپیڈیا کے تمام مضامین میں کوئی بھی انٹرنیٹ رسائی رکھنے والا شخص ترمیم کرسکتا ہے۔ 15 جنوری 2001ء کو قیام کے بعد سے یہ دنیا کی سب سے بڑی حوالہ جاتی ویب سائٹ بن چکی ہے، جس پر ہر ماہ ایک ارب سے زائد ناظرین آتے ہیں۔ فی الحال ویکیپیڈیا میں 64 ملین سے زائد مضامین، 300 سے زائد زبانوں میں موجود ہیں، جن میں اردو کے 226,541 مضامین بھی شامل ہیں، جبکہ گذشتہ ماہ میں 226 فعال صارفین اردو ویکیپیڈیا پر سرگرم رہے۔

ویکیپیڈیا کے بنیادی اصولوں کا خلاصہ پانچ ستونوں میں بیان کیا گیا ہے۔ اگرچہ برادری نے کئی پالیسیز اور رہنما اصول مرتب کیے ہیں تاہم نئے صارفین پر ان سب سے واقفیت ہونا لازم نہیں ہے۔

کوئی بھی ویکیپیڈیا کے متن، حوالہ جات، اعداد و شمار اور تصاویر میں ترمیم کر سکتا ہے۔ مواد کا معیار ترمیم کرنے والی کی مہارت و قابلیت سے زیادہ اہم ہے۔ تمام مواد کو ویکیپیڈیا کی ترمیمی حکمت عملی کے مطابق ہونا چاہیے، بالخصوص وہ تصدیقیت کے معیار پر پورا اترتا ہو اور معتبر ماخذ و ذرائع میں شائع ہو چکا ہو۔ یکطرفہ آراء، عقائد، ذاتی تحقیق، ہتک آمیز مواد اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی اجازت ویکیپیڈیا پر نہیں ہے۔ ویکیپیڈیا کا سافٹ ویئر غلطیوں کو آسانی سے واپس پھیرنے کی سہولت دیتا ہے، تجربہ کار ویکیپیڈین، نگران صارفین اور منتظمین حالیہ تبدیلیاں پر نظر رکھتے ہیں اور غیر تعمیری ترامیم کا سدباب کرتے ہیں۔

ویکیپیڈیا روایتی کاغذی انسائیکلوپیڈیا سے یکسر مختلف ہے۔ کوئی بھی اس میں فوری بہتری لا سکتا ہے، معیاری معلومات شامل کر سکتا ہے، غلطیاں درست کر سکتا ہے اور خرابیوں کو دور کر سکتا ہے۔ ویکیپیڈیا کی مسلسل تجدید کی جاتی ہے، اس لیے اہم خبروں کے واقعات پر مبنی انسائیکلوپیڈیائی مضامین چند ہی منٹوں میں ویکیپیڈیا پر آسکتے ہیں۔

گذشتہ 24 سالوں سے صارفین نے رضاکارانہ طور پر اپنی صلاحیات اور وقت صرف کرکے تاریخ کا سب سے جامع دائرۃ المعارف تیار کیا ہے، جو محققین کو مزید تحقیق کے لیے حوالہ جات اور دیگر ذرائع فراہم کرتا ہے۔ مختصراً یہ کہ ویکیپیڈیا نے 2001ء سے جمہور کے دانش کو آزمایا اور اسے فائدہ مند اور کامیاب پایا ہے۔

ترمیم شروع کرنے کے لیے کسی بھی غیر محفوظ صفحے یا سیکشن کے اوپر موجود ترمیم یا ماخذی ترمیم   بٹن یا  قلم   کے نشان پر کلک کریں۔